یلاریڈی 17۔ ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی امبیڈکر چوراستہ پر کل جماعتی قائدین نے آج سومارپیٹ کی عوام کیساتھ ملکر اخباری نمائندوں سے بتایا کہ سومارپیٹ میں پیش آئے واقعہ کے اصل تمام ذمہ داران کو 24۔ گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے ورنہ 19۔ ڈسمبر بروز جمعہ کو یلاریڈی بند مناتے احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر کل جماعتی قائدین نے مزید کہا کہ سومارپیٹ علاقہ میں سرپنچ کیلئے منتخب ہونے کے بعد دوسرے دن سرپنچ کا بھائی چیرنجیلو نے اپنے حریف شکستہ امیدوار بالراجو کے مکان پر ٹراکٹر سے حملہ کرنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں ایک معصوم لڑکا بھی شامل ہے اور دو خواتین کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے پر ٹراکٹر سے حملہ کرنے والے چیرنجیلو کو گرفتار کرتے ریمانڈ پر بھیج دیا لیکن اس حملہ کو اکسانے والے ذمہ داران نومنتخبہ سرپنچ پاپیا۔ منڈل کانگریس پارٹی صدر کروما سائی بابا۔ اور دیگر افراد کیخلاف فوری کاروائی نہ کرتے پولیس لاپرواہی سے کام لے رہی ہے پولیس تمام حملہ کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر BRS۔ پارٹی ٹاؤن صدر ستیش کمار۔ Bjp۔ منڈل صدر نرسملو۔ اور دیگر قائدین جناردھن ریڈی۔ برکت اللہ خان۔ چیرنجیلو۔ انجاگوڑ۔ پرتھیوی راج ودیگر موجود تھے۔
