190ملین پاؤنڈ ریفرنسعمران خان کی درخواست مسترد

   

اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نیوکلاء صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسر پر جرح کرنے کا حکم دے دیا، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے ، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔