190 فلسطینی غزہ سے ترکیہ پہنچ گئے

   

انقرہ: غزہ سے مزید 85 زخمیوں اور مریضوں سمیت 190 فلسطینیوں کو ترکیہ پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ بات ترکیہ کے وزارت صحت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتائی ہے۔ مریضوں اور زخمیوں کی تازہ کھیپ جمعرات کو ترکیہ لائی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور بچوں یا والدین کو بھی لایا گیا ہے۔ مریضوں کے علاوہ غزہ کے جنگ زدہ فلسطینیوں کی تعداد 106 بتایی گئی ہے۔ یہ اپنے رشتہ دار مریضوں کی تیمار داری کیلئے ساتھ موجود رہیں گے۔ترکیہ کی وزارت صحت نے اس سلسلے میں کہا ہے چونکہ غزہ میں صحت کا پورا شعبہ اور ہاسپٹل بمباری کے علاوہ ناکہ بندی سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے ترکیہ نے ان فلسطینیوں کیلئے اپنے ہاں علاج معالجے کا بندوبست کیا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے یہ بات سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی صورت میں بتائی گئی ہے۔
واضح ر ہے ترکیہ کی طرف سے پچھلے ماہ بتایا گیا تھا کہ تب تک ایک ہزار زخمیوں،مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں کو غزہ سے ترکیہ لایا گیا ہے۔