2لاکھ شہریوں سے بد سلوکی کا انکشاف ، قوم سے معافی مانگنے کا فیصلہ

   

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں 2لاکھ افراد سے بدسلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔ شاہی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں ریاست اور مذہبی اداروں میں کئی دہائیوں سے ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ قومی رسوائی نامی تاریخی رپورٹ میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والے دیکھ بھال کے اداروں میں 2 لاکھ افراد کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کا ایک سیاہ اور افسوسناک دن ہے، بحیثیت معاشرہ اور ایک ریاست ہمیں بہتر کام کرنا چاہیے تھا، وہ پرعزم ہیں کہ مستقبل میں ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 نومبر کو قوم سے باضابطہ معافی مانگی جائے گی۔