سنگاریڈی کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں تمام محکموں کے افسران کا جائزہ اجلاس: کلکٹر
سنگا ریڈی۔ 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگا ریڈی میں 2جون کو تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا دن شاندار طریقے سے منعقد کرنے کے لیے سنگا ریڈی ضلع کلکٹر وی کرانتی نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات کو مکمل کر لیا جائے سنگا ریڈی کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں پولیس، ریونیو، آر اینڈ بی، پنچایت راج، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعلیم اور مختلف محکموں کے میونسپل افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کرانتی نے کہا کہ ریاست کی تشکیل دن کی تقریبات کو عہدیداروں کے تال میل کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے زیراہتمام تمام علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں، ٹریفک کنٹرول اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں موجود رہیں۔ سی سی ٹی وی سرویلنس اور خصوصی سکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں وہ تلنگانہ ثقافتی پرفارمنس، گانے، رقص، تلنگانہ ڈیجیٹل پرفارمنس، ثقافتی پروگرام، اور مقامی فنکاروں کی پرفارمنس کا اہتمام کیا جائے، اور اسکولوں کالجوں کے طلباء کو شامل کیا جائے ضلعی محکمہ صحت کے زیراہتمام ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد اور مفت ادویات کی فراہمی یوم تاسیس منانے اور ضلع کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے محکمہ بلدیات اور محکمہ پنچایت راج کے زیراہتمام ضلع میں صفائی پر توجہ دی جائے ہیں منڈل اور دیہاتوں میں صاف صفائی اور اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو صاف صفائی کی جائے محکمہ بجلی اور واٹر سپلائی کے انتظامات بھی ہونے چاہیے جن علاقوں میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وہاں خصوصی اقدامات کرنے کہا سٹال قائم کیا جائے اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹرس چندر شیکھر اور مادھوری، ضلع میونسپل پولیس اور دیگر عہدے دار نے شرکت کی۔