2 سے زائد بچے ہونے پر سرکاری نوکری نہیں، اترپردیش میں آبادی کنٹرول قانون کا مسودہ تیار

   

اترپردیش میں نئے آبادی کنٹرول قانون کو لے کر ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت دو سے زیادہ بچوں کے والد کو کسی بھی سرکاری سبسڈی یا کسی فلاحی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ ایسا شخص کسی سرکاری نوکری کے لئے بھی درخواست نہیں دے سکتا ہے۔ ساتھ ہی نئے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کو مقامی بلدیاتی انتخابات میں بھی لڑنے پر پابندی ہوگی۔بل کے ڈرافٹ پر 19 جولائی تک عوام اپنی تجاویز دے سکتے ہیں، اتوار کو عالمی یوم آباد کے موقع پر منعقد پروگرام میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کی نئ آبادی پالیسی 2021-30 جاری کریں گے۔