حیدرآباد /15 اگست ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت نے مزید 2 جے این ٹی یو ا انجینئرنگ کالجس کو منظوری دی ہے۔ یہ کالجس محبوب آباد ( مانوکوٹہ ) کے علاوہ ضلع کھمم کے پالیر میں قائم کئے جائیں گے ۔ اس تناظر میں سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا نے جی او جاری کردیا ۔ دونوں انجینئرنگ کالجس میں 5 کورسیس کی منظوری دی گئی ہے ۔ جاریہ تعلیمی سال 2023-24 سے ان کالجس میں کلاسیس شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ایمسٹ کی خصوصی کونسلنگ میں ان دونوں انجینئرنگ کالجس کی نشستوں پر داخلہ دیا جائے گا ۔ ونپرتی ، سرکلہ ، مانوکوٹہ ، پالیر کالجس کو شمار کرلیں تو جے این ٹی یو کالجس کی تعداد 7 تک پہونچ گئی ہے ۔ ن
ماضی میں چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے دورہ ضلع محبوب آباد کے موقع پر مانو کوٹہ میں انجینئیرنگ کالج قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ن
