2 ہزار روپئے کے 88 فیصد نوٹس بینکوں میں واپس

   

حیدرآباد : یکم / اگست (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے 2 ہزار روپئے کے نوٹوں کے تعلق سے ایک اہم اعلان کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی تک 2 ہزار روپئے کے 88 فیصد نوٹ بینکوں میں واپس آچکے ہیں ۔ صرف 42 ہزار کروڑ روپئے کی قدر تک نوٹ ہی مارکٹ میں گردش کررہے ہیں ۔ آر بی آئی نے بتایا کہ بینکوں میں جمع ہونے نوٹوں کی مالیت 3.14 لاکھ کروڑ روپئے ہے ۔ جاریہ سال /31 مارچ تک مارکٹ میں 3.62 لاکھ کروڑ روپئے کے 2 ہزار کے نوٹوں کا چلن تھا ۔ /19 مئی تک گھٹ کر 3.56 لاکھ ہوگیا ۔ اسی سال آر بی آئی نے 2 ہزار روپئے کی نوٹوں سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے /30 ستمبر تک مہلت فراہم کی گئی ہے۔ ن