20 سال بعد پہلی بار پانی پینے والا شخص

   

لندن :برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ اینڈی کیوری نے دو دہائیوں یعنی 20 سال بعد پہلی بار پانی پیا۔اینڈی ایک سوپر مارکیٹ میں کام کرتے ہیں جنہیں گزشتہ 20 سالوں سے سافٹ ڈرنک پینے کی لت تھی اور وہ روزانہ 10 لیٹر کولڈ ڈرنک پی جایا کرتے تھے۔تاہم اب ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صرف ایک ہیپنوتھراپی سیشن (نفسیاتی علاج) کی مدد سے اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔اینڈی کیوری کے مطابق وہ ایک دن میں سافٹ ڈرنک کے 30 کینز تک پیتے تھے جس پر ان کے روز کے 20 پاؤنڈز خرچ ہوتے جب کہ سالانہ تقریباً 7 سے 8 ہزار پاؤنڈز (19 لاکھ سے زائد روپے) خرچہ آتا تھا۔ایک انٹرویو میں اینڈی کا بتانا تھا کہ انہیں اس وقت سوفٹ ڈرنکس کی لت لگی جب وہ 20 سال کے تھے، سوپر اسٹور میں ان کی نائٹ شفٹ ہوا کرتی تھی جس کے باعث انہیں چینی کی طلب پوری کرنے کیلئے سافٹ ڈرنک باآسانی مل جاتی تھی۔