لندن : 11 مئی ( ایجنسیز) برطانیہ کی ایک عدالت نے جان بوجھ کر ایک قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو ’مجرم‘ قرار دے دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو نیو کیسل کراؤن کورٹ کی جیوری نے دو دوستوں 39 سالہ ڈینیئل گراہم اور 32 سالہ ایڈم کیرودرز کو سنہ 2023 میں سائیکامور گیپ پر موجود درخت کاٹنے پر مجرمانہ اقدام کا مرتکب قرار دیا ہے۔درخت تقریباً 200 برس پرانا تھا اور برطانیہ کے شمالی حصے میں واقع ہیڈرینن وال کے قریب کھڑا، جس کو یونیسکو کی جانب سے تاریخی ورثہ قرار قرار دیا گیا تھا۔یہ بہت مشہور درخت تھا اور 1991 میں ہالی وڈ میں بننے والی ایک فلم ’ران ہڈ: پرنس آف تھیویز‘ میں بھی اس کو دکھایا گیا تھا۔جیوری نے تقریباً پانچ گھنٹے کی مشاورت کے بعد دونوں افراد کو مجرمانہ اقدام دو دفعات کے تحت سزز سنائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایک تو انہوں نے تاریخی درخت کو کاٹا اور دوسرا دیوار رومن کو بھی نقصان پہنچایا جو درخت کے گرنے کی وجہ سے متاثر ہوئی۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نیشنل ٹرسٹ کے ترجمان نے کہا کہ ’بے مقصد درخت کاٹنے کے اس عمل نے نہ کہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی لوگوں کو حیران کر دیا تھا، جس سے قدرتی ورثے کے ساتھ لوگوں کا لگاؤ ظاہر ہوتا ہے۔