200 سے زائد چائنیز ایپ پر امتناع

   

نئی دہلی : وزارت الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی نے چائنیز لون اینڈ بیٹنگ کیخلاف مسلسل شکایتیں موصول ہونے پر ان کو بند کرنے کی کارروائی شروع کی۔ مرکزی وزارت داخلی امور کی ہدایت پر وزارت الیکٹرانکس نے 138 بیٹنگ ایپس اور 94 لینڈنگ ایپ پر امتناع عائد کردیا۔ وزارت داخلی امور نے حال ہی میں الیکٹرانکس کی وزارت کو ہدایت کی تھی کہ ایسے ایپ پر امتناع عائد کردیں جو تھرڈ پارٹی لنک کے ذریعہ کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام ایپس انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون کے دفعہ 69 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ لہٰذا ان ایپس پر امتناع عائد کردیا گیا۔