نئی دہلی : ہندوستان بھر میں ڈیجیٹل لین دین کے تعلق سے ایک نئے قاعدہ کی تجویز ہے جو 2000 روپئے سے زیادہ والے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) لین دین پر جی ایس ٹی کو لاگو کرے گا اور اس کے اثرات دور تک مرتب ہوں گے۔ اس تبدیلی پر یو پی آئی استفادہ کنندگان، مرچنٹس اور اقتصادی ماہرین نے وسیع تر مباحث شروع ہوگئے ہیں کہ اگر اس تجویز پر عمل کیا جاتا ہے تو روزانہ کے پیمنٹ سسٹم پر کیا اثر پڑے گا اور ڈیجیٹل معیشت کی کیا صورتحال ابھرے گی۔ اس سلسلہ میں تمام متعلقین کو وزارت فینانس کی طرف سے اعلان کا انتظار ہے۔