2000 روپئے کے نوٹ بدلنے مناسب سہولت فراہم کرنے آر بی آئی کا مشورہ

   

نئی دہلی: آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ واپس لیے گئے 2000 روپئے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کیلئے مناسب بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کریں۔ بینکوں کو گرمی کا موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے سایہ دار ویٹنگ روم ، پینے کے پانی وغیرہ کا مناسب بندوبست کیا جانا چاہیے۔بینکوں کو مقررہ فارم پُر کر کے روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار روپئے کے بدلے اور جمع کرائے گئے نوٹوں کی معلومات اپنے پاس رکھنی ہوں گی۔19 مئی کو ریزرو بینک نے 2000 روپئے کے نوٹ کے چلن کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، یہ نوٹ موجودہ طورپر قابل قبول ہیں اور 30 ستمبر2023 تک بینکوں میں جمع یا تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ ایک وقت میں 20000 روپئے مالیت کے 2000روپئے کے نوٹ بدلے جا سکیں گے ۔