2000 روپئے تک بھیم۔یوپی آئی ادائیگی بدستور چارج فری: حکومت

   

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے صارف سے دکاندار کو کم قیمت والی ادائیگی میں بھیم۔یوپی آئی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے مراعاتی اسکیم کو 2025-26میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت چھوٹے تاجروں کو 2000روپے تک ادائیگیوں پر مقررہ شرح پر مراعات کا نظام جاری رہے گا۔ اس اسکیم کو فروغ دینے کیلئے رواں مالی سال کیلئے 1500 کروڑ روپئے کا التزام کیا گیا ہے ۔