2014 سے اب تک 22 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے سرکاری ملازمتوں کے لیے کیا اپلائی، صرف 7.22 لاکھ کو ملی ملازمت

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق لوک سبھا میں ایک اعداد و شمار پیش کیا ہے۔ اس اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک مختلف سرکاری محکموں میں کل 7 لاکھ 22 ہزار 311 درخواست دہندگان کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔ جبکہ اس مدت میں ان ملازمتوں کے لیے درخواست گزاروں کی کل تعداد 22 کروڑ 6 لاکھ ہے۔ حکومت کی طرف سے دیے گئے یہ اعداد و شمار ہر سال کے حساب سے ہیں۔