برلن: جرمنی کی معیشت کے 2022ء کے وسط تک اس سطح تک واپس لوٹ جانے کی امید ظاہر کی گئی ہے جو کورونا کی وبا شروع ہونے سے پہلے تھی۔ یہ بات جرمن وزارت اقتصادیات کی طرف سے تیار کردہ ایک دستاویز میں کہی گئی ہے۔ اپنی سالانہ رپورٹ کے لیے تیار کردہ اس دستاویز میں وزارت اقتصادیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عالمی اقتصادی صورتحال اور پیداوار کی صلاحیتوں کے کم استعمال کے علاوہ کئی دیگر اشاروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ جرمن معیشت میں مزید بہتری کا عمل جاری رہے گا۔ جرمنی کا رواں برس کا بجٹ سات فیصد خسارے میں ہے۔