2022 کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی مارے گی بازی :نو منتخب ریاستی صدر اجے للو

   

اترپردیش کے میں حالیہ دنوں میں ہوے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے عوام میں بڑھتے مقبولیت کو دیکھ کر پارٹی کے ذریعے یہ بات کہی جا رہی ہے کہ 2022 میں اسمبلی انتخابات میں اترپردیش پر قبضہ کرے گی۔ اور بھاری اکثریت کے ذریعے اپنے دم پر حکومت بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نے ک عوام کانگریس کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔ کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو مذہب، ذات کی بنیاد پر کبھی تفریق نہیں کرتی۔ تنظیم سے لے کر حکومت میں حصہ داری تک سبھی طبقات کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ریاست کی بھاگ ڈور کانگریس کے ہاتھوں میں ہوگی۔

للو نےکہا کہ عوام تبدیلی دیکھنا چاہتی ہے، کانگریس کی عوام میں بڑھتی مقبولیت سے بی جے پی کے علاوہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی والے لوگ پریشان ہیں۔ ریاستی صدر نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ دو ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کے نتائج نے تبدیلی کا واضح پیغام دیا ہے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو بند پڑی فیکٹریوں کو دوبارہ چالو کر کے نوجوان کو روزگار دستیاب کرایا جائے گا۔ پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس سے کافی تعداد میں نوجوان منسلک ہو رہے ہیں۔ اور پرینکا جی کا یہ اقدام کانگریس میں کامیابی کا صاف طور پر اشارہ ہے۔