نئی دہلی: حاجیوں کو 20۔20 کلو کے دو سوٹ کیس اور 7 کلو کے کیری بیگ کی اجازت ہوگی۔ سو سوٹ کیس اور بیگ حج کمیٹی مہیا کرائے گی۔ حاجیوں کے گھر پر ان کو ڈلیور کیا جائے گا۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان سے سب سے زیادہ لوگ حج پر جائیں گے۔ تمام مراکز پر ویکسینیشن اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں اس مرتبہ 5000 مسلم خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خواتین بغیر خون کے رشتہ دار کے ساتھ بھی حج کر سکیں گی ۔