نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں مرکزی ایجنسیوں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک سے انگریزوں کو بھگانے والی کانگریس ”مودی“ سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ کھرگے مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے کٹنگی اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا بھی موجود تھے۔