2023ء میں 280 ملین زائرین کی مسجد نبویؐ میں حاضری

   

Ferty9 Clinic

ریاض( کے این واصف): حرمین شریفین میں زائرین کیلئے سہولتوں میں اضافہ کرنے اور گنجائش بڑھانے کا عمل ہمیشہ چلتا رہتاہے۔ زائرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مسجد نبوی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی میں حاضری دی۔ مسجد نبوی میںنمازیوں کی سہولت کیلئے معیاری خدمات کی فراہمی مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔