2024 ء تک ہر ریاست میں این آئی اے آفس

   

فرید آباد : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج فریدآباد کے سورج کند میں ریاستی وزرائے داخلہ کے چنتن شیور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر پالیسی یکساں ہونا چاہئیے کیونکہ بعض جرائم جیسے سرحد پار دہشت گردی اور سائبر کرائم وغیرہ ۔ علاقائی اور بین الاقوامی سرحدیں تجاوز کرچکی ہیں ۔ 2024 ء تک دہشت گرد سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر ریاست میں این آئی اے کا آفس ہونا چاہئیے اور اس کو زائد اختیارات دیئے گئے ہیں ۔ جس کے تحت وہ دہشت گردی سے متعلق کیسیس میں پراپرٹی کو قرق کرسکتی ہے ۔