2024 ء میں بی جے پی کو شکست ہوگی، صدر کانگریس کا دعویٰ

   

دیماپور (ناگالینڈ): صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے آج کہاکہ اُن کی پارٹی اور دیگر ہم خیال پارٹیاں یکجا ہوکر آئندہ سال کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گے۔ وہ 27 فروری کے ناگالینڈ اسمبلی چناؤ کے لئے انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے رائے دہندوں سے کہاکہ آپ جمہوریت میں ہو، آپ اِسے فراموش نہ کریں۔ آپ کوئی ڈکٹیٹر نہیں اور نہ ہی آپ کو کسی خودسر حکمران کو برداشت کرنا چاہئے۔