2024 انتخابات بی جے پی قائدین کا دہلی میں اجلاس

   

نئی دہلی: بی جے پی کے رہنماؤں نے اتوار کو پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کی صدارت میں اس کے صدر دفتر نئی دہلی میں 2024 کے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق تمام ریاستوں کے صدور اور انچارجزنے میٹنگ میں حصہ لیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس کا ایجنڈا 2024 کے عام انتخابات، آئندہ سال ہونے والے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات، جاری پروگرامز اور پالیسیوں سے متعلق رپورٹس ہیں۔ قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی پیش رفت رپورٹس کا جائزہ لیا ۔ اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوا ۔ بی جے پی نے پہلے ہی 2024 کے عام انتخابات کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن بی جے پی کو مرکز سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے 2019 میں مہاگٹھ بندھن جیسا اپوزیشن محاذ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔کانگریس نے 2024 کے عام انتخابات کی تیاری کے لیے راہول گاندھی کی قیادت میں پہلے ہی بھارت جوڑو یاترا شروع کردی ہے۔