2024 لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے مرکز میں رہے کانگریس : کپل سبل

   

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے اتوار کو کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کرنے کے لئے کسی بھی اتحاد کے مرکز میں کانگریس کو ہونا چاہئے۔ سبل نے یہ بھی کہا کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کو ایک مضبوط اتحاد بنانے کے لئے ایک دوسرے کے نظریات پر تنقید کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے ۔ سبل نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مخالفت کرنے والی سبھی سیاسی جماعتوں سے پہلے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ پلیٹ فارم ان کا نیا بنایا گیا ‘انصاف’ پلیٹ فارم بھی ہو سکتا ہے، جو ناانصافی کے خلاف لڑنے کیلئے بنایا گیا ہے۔