2024 کے پہلے ماہ میں یورپ جانے والے100 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: اقوام متحدہ کی ایمیگریشن ایجنسی نے کہا ہے کہ سال رواں کے پہلے مہینے کے دوران اب تک 100 کے قریب تارکین وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں اور یہ تعداد پچھلے برس اسی دورانیے میں متاثر ہونے والوں کی تعداد سے دْگنی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایمیگریشن ایجنسی کی جانب سے یہ بیان پیر کو روم میں ہونے والی اٹلی افریقہ کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ جس میں دو درجن سے زائد افریقی رہنماؤں اور یورپی یونین کے حکام نے شرکت کی اور یورپ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا سلسلہ روکنے پر مشاورت کی گئی۔