آکلینڈ : 15 اکٹوبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ کو دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا گیا ہے جس نے 2025 کے عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں مشترکہ چھٹواں مقام حاصل کیا ہے ۔ یہ درجہ بندی نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والوں کو دنیا بھر میں 186 مقامات تک ویزا فری یا آمد پر ویزا رسائی فراہم کرتی ہے ۔ نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ یونان ، ہنگری ، ناروے ، پرتگال اور سویڈن کیساتھ اب دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کا حامل بن چکا ہے ۔
دنیا کا نایاب ترین اور سب سے ’بدبو دار پھول‘چوری
برلن، 15 اکتوبر (یو این آئی) خوبصورت اور دیدہ زیب پھولوں کو ان کی دلفریب خوشبو کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے ، تاہم کچھ پودے ایسے بھی ہیں جو خوشبو کے بجائے انتہائی ناگوار بدبودار پھول پیدا کرتے ہیں۔ جرمنی میں ایک ایسے ہی ایک بدبودار پھول نما نایاب پودے کو چوری کرلیا گیا جس کی خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کردیا، یہ ایسا پودا ہے جس کا پھول کِھلے تو پورا شہر ناک پکڑ لے ۔ جرمنی میں رومبر گارڈن کے عملے پر معمول کی جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان کا قیمتی پودا “ڈیوڈ” جو تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی ہے اپنی جگہ سے غائب ہوگیا ہے ،یعنی اسے چوری کرلیا گیا ہے ۔