2025ء میں جی ایس ٹی اصلاحات سے نیا دور شروع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (ایجنسیز) ہندوستان کیلئے سال 2025ء میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائے گئے جن میں جی ایس ٹی 2.0 ، نیا انکم ٹیکس ایکٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ لیبر کے روزگار اور توانائی کے شعبہ میں بھی بڑی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ مالیاتی لین دین کو سہل بنانے کی کوشش کی گئی ، ایف ڈی آئی کو فروغ حاصل ہوا اور قوانین کو عصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہندوستان کو امید ہے کہ اس کے نتیجہ میں شرح ترقی بڑھے گی اور معیشت مضبوط ہوگی۔ چنانچہ 2026ء میں بہتر معاشی حالت کی امید ہے۔