واشنگٹن۔ 10 ڈسمبر (ایجنسیز) امریکی خلائی ادارہ ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اگست 2027 میں ایسا غیر معمولی اور تاریخی سورج گہن رونما ہونے والا ہے جسے ماہرین نے صدی کا طویل ترین اور نایاب فلکیاتی واقعہ قرار دیا ہے۔ فلکیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق اس درجے کا مکمل سورج گہن دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ غیر معمولی منظر 2 اگست 2027 بروز پیر شام 10 بج کر 6 منٹ (UTC) پر شروع ہوگا، جس کے ساتھ ہی چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف خطوں سے گزرتا ہوا ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔ناسا کے مطابق مکمل اندھیرا جن ممالک میں نمایاں طور پر دیکھا جائے گا ان میں مراقش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ، بحرِ ہند اور بحرِ اوقیانوس کے کئی علاقہ شامل ہیں۔ ان خطوں میں چند منٹ کے لیے دن رات میں بدلتا محسوس ہوگا۔اس سورج گہن کی سب سے اہم خصوصیت اس کا دورانیہ ہے، جو 6 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مشتمل ہوگا۔
