2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے حکومت اور سماج کو مل کر کام کرنا ہوگا: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

   

نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ حکومت، سماج کے تمام طبقات اور سماجی تنظیموں کو سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ راجناتھ سنگھ پنجاب کے جالندھر میں دیویا جیوتی جاگرتی سنستھان (ڈی جے جے ایس) کے زیر اہتمام ‘گرو پورنیما فیسٹیول’ میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے جالندھر کے نورمحل میں واقع انسٹی ٹیوٹ اور اس کے کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ڈی جے ایس انسانی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شعبے میں کام کر رہی ہے۔