میڈرڈ:14 جنوری ( ایجنسیز ) اسپین کے بادشاہ فیلپے ششم اور ملکہ لیٹیزیا کی بڑی بیٹی شہزادی لیونور ملک کی آئندہ ملکہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی تخت نشینی کے بعد اسپین کو 150 سال بعد پہلی بار ایک بااختیار ملکہ ملے گی۔ اس سے قبل آخری خاتون حکمراں ملکہ ازابیلا دوم تھیں، جن کی حکومت 1868 میں ختم ہوئی۔شہزادی لیونور 2005ء میں پیدا ہوئیں اور اس وقت اسپین کی ولی عہد ہیں۔ہسپانوی شاہی خاندان میں بادشاہت کا سلسلہ بوربن خاندان کے پاس ہے جو 18ویں صدی سے اقتدار میں ہے۔ 2014ئمیں بادشاہ خوان کارلوس اول کے دستبردار ہونے کے بعد فیلپے ششم بادشاہ بنے اور اب ان کے بعد لیونور تخت کی وارث ہیں۔ہسپانوی قانون کے مطابق ولی عہد کے لیے فوجی تربیت لازمی ہے، شہزادی لیونور نے ویلز کے یو ڈبلیو سی اٹلانٹک کالج سے انٹرنیشنل بکلوریٹ مکمل کیا جس کے بعد اْنہوں نے فوجی تربیت کا آغاز کیا۔ وہ ہسپانوی، کاتالان، انگریزی، فرانسیسی، عربی اور مینڈرن زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔
