نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے ساتھ ملک میں چہارشنبہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 21ویں دن مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔