21ویں صدی ہندوستان کی ہوگی: رامناتھ کووند

   

سبکدوش صدر جمہوریہرام ناتھ کووند نے اتوار کو قوم سے خطاب میں کہا کہ اُن کا ٹھوس ایقان ہے کہ ہندوستان 21ویں صدی کو اپنی صدی بنانے کیلئے درکار صلاحیتوں سے لیس ہے۔وہ اپنے عہدہ سے سبکدوشی سے قبل قوم سے آخری مرتبہ خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح مطمئن ہے کہ ہندوستان درست سمت گامزن ہے اور جاریہ صدی ہندوستانیوں اور ہندوستان کی صدی ثابت ہوگی ۔