21 ویں صدی کا ہندوستان انڈسٹری میں پیچھے رہنے والا نہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہندوستان کا پرچم لہرا رہا ہے: وزیر اعظم مودی

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی میں ہیں۔ اپنے دورہ جرمنی کے دوران وزیراعظم کئی بڑے ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی میونخ میں ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام سے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام کے آغاز سے قبل متعدد ہندوستانی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ پی ایم مودی کا خطاب سننے کے لیے دور دور سے لوگ میونخ پہنچے ہیں۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج 21 ویں صدی کا ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں انڈسٹری 4.0 میں پیچھے رہنے والوں میں سے نہیں بلکہ اس صنعتی انقلاب کی قیادت کرنے والوں میں سے ایک ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اور ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی میں ہندوستان اپنا پرچم لہرا رہا ہے ۔