22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی

   

اوسلو: 22 جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 22 جون 2022ء کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہوگی اس روز دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے جبکہ رات 10 گھنٹوں کی ہو گی۔یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیہ میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔