قاہرہ:مصرمیں ایک لڑکی کی حرکت ِقلب 22 منٹ تک بند رہنے کے باوجود اس کے زندہ ہونے پر لوگ حیران ہیں۔ مصری ٹرائیتھلون چیمپئن جومانہ یاسر حرکت قلب بند رہنے کے بعد مسلسل بائیس منٹ تک بے ہوش رہی مگر اس کے بعد اسے پھر ہوش آگیا۔جومانہ کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر اسے شمالی مصر کے اسکندریہ گورنریٹ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ضروری ٹسٹ اور جانچ کے بعد اسے علاج کے لیے منتقل کیا گیا، اس کے بعد اس کے دل کی شریانیں 22 منٹ رکنے کے بعد دوبارہ پمپنگ کرنے لگیں۔ وہ دوبارہ ہوش میں آگئی ۔ جومانہ یاسر کے ٹرائیتھلون کوچ محمد الجوہری نے کہا کہ اس نے بالآخر ہوش میں آنا، آنکھیں کھولنا، مسکرانا اور ملاقاتیوں سے مصافحہ کرنا شروع کر دیا۔ وہ 20 دن انتہائی نگہداشت میں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ ہم سب کی نفسیات جومانہ کی بہتری سے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ ہمارے رب کی طرف سے ہم پر ایک احسان ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہیروئین کا واپس آنا ابھی وقت کی بات ہے۔ اس کی معمول کی زندگی دوبارہ بحال ہونے میں وقت لگے گا مگر اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہو رہی ہے۔