22 فبروری کو DEET جاب فیر

   

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ ایکسچینج آف تلنگانہ (DEET) کی جانب سے اس کا دوسرا جاب فیر 22 فروری کو صبح 9.30 بجے سے ویویکانندا ڈگری کالج، کوکٹ پلی پر منعقد کیا جائے گا۔ اس میں داخلہ مفت ہوگا اور 30 کمپنیوں میں تقریباً ایک ہزار ملازمتوں کے مواقع ہوں گے۔ اس جاب فیر میں اہل امیدواروں کو برسر موقع آفر لیٹرس دیئے جائیں گے۔ اس جاب فیر میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں اے سی ٹی فائبر نیٹ، ایچ سی ایل، ویپرو، ریلائنس، بائیجوس، ایس بی آئی، مہندرا فینانس، Hyundai اور دوسرے شامل ہیں۔