حیدرآباد:/21 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے 23 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کیس کے مفرور ملزم اپل ستیش کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ستیش گزشتہ دو ماہ سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ماہ قبل ٹاسک فورس سنٹرل زون کے سب انسپکٹر سری کانت گوڑ نے مبینہ طور پر ستیش کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد حکام نے ایس آئی سری کانت گوڑ کو معطل کردیا۔ اس پر دو کروڑ روپے رشوت لینے کی پیشکش قبول کرنے کا الزام بھی ہے۔ اپل ستیش نے سابقہ مرکزی وزیر کے فرزند ڈاکٹر ونئے کو 15 کروڑ روپئے کا سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دیا تھا ۔ جس پر سی سی ایس پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی تھی ۔ ب