چینائی ۔ آل انڈیا انا ڈی ایم کے سے خارج کردہ لیلار وی کے ششی کلا بنگلورو سے روانگی کے 23 گھنٹے بعد آج چینائی پہونچ گئیں۔ بنگلورو میں ششی کلا نے غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ میں چار سال قید کی سزا کاٹی ہے ۔ اس کے علاوہ بنگلورو میں ان کا کورونا کا علاج بھی کیا گیا ۔ 65 سالہ ششی کلا پیر کی صبح بذریعہ کار بنگلورو سے روانہ ہوئی تھیں اور آج صبح وہ چینائی پہونچیں۔ راستے میں کئی مقامات پر ششی کلا کے حامیوں نے ان کا استقبال و خیر مقدم کیا ۔ آج گھر پہونچنے سے قبل ششی کلا نے آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے بانی و آنجہانی چیف منسٹر ایم جی رامچندرن کی قیامگاہ کا بھی دورہ کیا اور ان کے پورٹریٹ پر پھول مالا چڑھائے ۔