24گھنٹوں میں 300سے زیادہ فلسطینی شہید

,

   

یروشلم : صہیونی ریاست اسرائیل کی فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 306 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں شہدا کی تعداد 10 ہزار 328 ہو گئی ہے۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والوں میں 139 بچے اور 78 خواتین شامل ہیں۔ جب کہ مجموعی شہدا کی تعداد میں بچوں کی تعداد 4 ہزار 237 اور خواتین کی تعداد 2 ہزار 719 ہے۔اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 965 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ لاکھوں فلسطینی آبادیاں تباہ کیے جانے کی وجہ سے بے گھر کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے جن راستوں کو انخلا کے لیے جو راستہ دیا تھا،، وہاں بھی مسلسل بم باری کرکے قافلوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ کے حکومتی میڈیا ا?فس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث اوسطاً ہر منٹ میں ایک زخمی اسپتال پہنچتا ہے جبکہ ہر گھنٹے 15 میتیں اسپتالوں میں پہنچائی جاتی ہیں۔ ہر گھنٹے اوسطاً 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہو رہے ہیں۔