24 گھنٹوں میںپاکستان کو سبق سکھانا چاہیے تھا:شیو سینا (یو بی ٹی)

   

ممبئی : شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے بدھ کو یہاں کہا کہ پہلگام حملے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان کو سبق سکھایا جانا چاہئے تھا راوت نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہمیں بھی دوسرے ملک کی طرح پہلے 24 گھنٹوں کے اندر جواب دینا چاہئے تھا جو فوری طور پر بدلہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک فوجی بھی مارا جاتا ہے تو امریکہ، روس اور اسرائیل جیسی قومیں فوراً جوابی کارروائی کرتی ہیں۔