24 گھنٹوں میں دوسرے طالب علم کی خودکشی

   

کوٹا: کوٹا میں جے ای ای کی تیاری کررہے ایک 20 سالہ طالب علم نے اپنے کمرے میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ اس کے ایک دن پہلے پیش آئے19 سالہ طالب علم کی خودکشی کے بعد پیش آیا، جو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔ ابھیشیک لوڈھا 20 سالہ طالب علم نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا: میں جے ای ای کے امتحان پاس کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ میں پڑھائی نہیں کرپا رہا۔ میں امتحان کی تیاری کر رہا ہوں، لیکن یہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔۔لوڈھاجو مدھیہ پردیش کے گونا سے تھا، مئی میں کوٹا آیا تھا تاکہ جے ای ای کی تیاری کرسکے۔ ابھیشیک کے بڑے بھائی اجے کے مطابق، وہ پڑھائی میں اچھا تھا اور خود کوٹا آنے پر اصرار کیا تھا۔