24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی کورونا سے موت

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ ۔19کی وبا سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5,30,699 تک پہنچ گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.09 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب ان کی تعداد 3609 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 185 افراد کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے باعث اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 43 ہزار 850 ہو گئی ہے اور ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔