24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا انفیکشن کی حالت دن بہ دن بہتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کسی بھی حصے سے کورونا انفیکشن کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔وزارت صحت کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 105 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 2791 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 219 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوئے اور اس طرح ملک میں کورونا انفیکشن کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,41,54,254 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے لیکن اب تک اس بیماری سے 530775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔