24 اسرائیلی فوجیوں کی موت کی حماس نے ذمہ داری قبول کرلی

   

بیروت : فلسطینی تحریک حماس کی عسکری شاخ نے آج غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔گزشتہ پیر کے روز ہوئے اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل نے نامعلوم فلسطینی عسکریت پسندوں کو ٹھہرایا تھا۔واضح رہے کہ یہ غزہ میں مہم جوئی کے دوران اسرائیلی فوج کے لیے اب تک کا سب سے مہلک دن تھا۔حماس نے حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ میڈیا کو جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ المغازی مہاجر کیمپ کے مشرق میں القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کی طرف سے دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا انجام ملاحظہ کریں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیال ہاگاری نے تل ابیب میں صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے راکٹ سے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی قوتوں نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا اس حملے کی وجہ سے عمارت اور اس کے ساتھ والی عمارت گر گئی تھی۔ترجمان نے ابتدائی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر فوجی وہیں ہلاک ہوئے جب کہ دو جو ایک ٹینک میں علاقے کو محفوظ بنا رہے تھے دوسرے راکٹ سے مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قوتوں نے جنوبی غزہ کے مغربی خان یونس میں 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

ایرانی صدر کی اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ آمد
انقرہ : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی صدر اردغان کی دعوت پر آج سے ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ صدارتی امور اطلاعات کے مطابق، اس دورے کے دوران ترکیہ۔ایران اعلی سطحی تعاون کونسل کا 8 واں اجلاس انقرہ میں صدر اردغان کی زیر قیادت ہوگا۔ اجلاس میں ترک،ایران تعلقات کے تمام پہلووں پر نظر ثانی کرنے سمیت ،دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں دونوں صدور غزہ اور مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی حملوں اور دیگر علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔