24 گھنٹوں کے دوران 718 افرادکورونا انفیکشن سے صحت یاب

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 718 لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,530 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے ۔ ملک میں اب تک 2,20,65,28,710 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں579 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 7,605 ہو گئی ہے ۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,99,418 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد تین بڑھ کر 5,30,816 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 718 بڑھ کر 4,41,60,997 تک پہنچ گئی ہے ۔