25 کیلو گرام گوبی اور 86 کیلو گرام کدو پیدا کرنے والے کسان کو پدماشری

   

اجیت گڑھ (راجستھان)۔ /20 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے اجیت گڑھ کے موضع سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ کسان جگدیش پاریکھ کو اس سال پدما شری کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اس کسان نے 25 کیلو گرام کی گوبی، 7 فٹ کا کھیرا ، 3 فیٹ لمبا بیگن اور 86 کیلو گرام کے کدو اگانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنی ترکاریوں کو اے پی جے عبدالکلام ، پرتیبھا پاٹل اور پرنب مکرجی کے بشمول کئی سابق صدور جمہوریہ کو پیش کی تھیں ۔