25 اپریل تا 11 جون اسکولوں کیلئے گرمائی تعطیلات

   

حیدرآباد/23 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں سرکاری اور خانگی اسکولوں کیلئے گرمائی تعطیلات کا منگل 25 اپریل سے آغاز ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اقامتی ، خانگی امدادی اور غیر امدادی اسکولوں کیلئے 25 اپریل تا 11 جون گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا اور تعلیمی سال کا 12 جون سے آغاز ہوگا۔ اسکولوں میں سالانہ امتحانات ہوچکے ہیں اور 24 اپریل کام کا آخری دن رہیگا۔ اسکولوں نے نتائج کے اعلان کیلئے پیر کو پیرنٹس ٹیچر میٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے داخلے کی مہم کا یکم جون سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڈی باٹا کے تحت یہ مہم چلائی جائیگی۔ سرکاری اسکولوں کے ٹیچرس کو اپنے اسکولوں میں داخلوں کو یقینی بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ر