واشنگٹن :امریکہ نے پہلی بار غزہ پر اسرائیلی جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کو تسلیم کیا ہے ۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کردیا ہے ،اسرائیل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔کانگریس کی سماعت کے دوران لائیڈ آسٹن سے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا 25000 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 21000 اہداف تک انتہائی درست سمت جانے والے گولے اسرائیل کو بھیجے جا چکے ہیں۔