250 یونٹ مفت برقی کیلئے مسلم دھوبی اور حجام سے درخواستیں طلب

   

6 نومبر آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے مسلم دھوبی اور حجام کو ماہانہ 250 یونٹ مفت برقی سربراہی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کے مطابق 7 اکٹوبر سے درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوچکا ہے اور 6 نومبر کو شام 5 بجے تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ TSOBMMS ویب سائیٹ پر اہل حجام اور دھوبی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ مقررہ تاریخ تک درخواستیں داخل کریں۔ حکومت نے دھوبی گھاٹ، لانڈری اور ہیر کٹنگ سیلون کیلئے ماہانہ 250 یونٹ مفت برقی سربراہی کے احکامات 4 اپریل 2021 کو جاری کئے تھے۔ اسکیم کو مسلم دھوبی اور حجاموں تک توسیع دینے 16 ستمبر کو احکام جاری ہوئے جسکے تحت مسلم حجاموں کے ہیر کٹنگ سیلون اور مسلم دھوبی گھاٹ اور لانڈری شاپس کو ماہانہ 250 یونٹ برقی مفت سربراہ کی جائے گی۔