250سے زائد عالمی ریکارڈ رکھنے والے شخص کا ایک اور عالمی ریکارڈ

   

آئیڈاہو: ایک امریکی شہری جس نے 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کررکھے ہیں، اس نے اب تیسری بار قلیل ترین مدت میں گیندوں کو گلاسوں میں ڈالنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 1.64 سیکنڈ میں پانچ پنگ پونگ گیندوں کو باؤنس کرکے پانچ شیشوں کے گلاس میں کامیابی سے ڈالا۔ڈیوڈ رش نے سب سے پہلے 2018 میں کوسٹا ریکا کے سفر کے دوران پنگ پونگ گیند کو پانچ کپ میں باؤنس کرنے کا تیز ترین ریکارڈ قائم کیا لیکن ان کا 3.51 سیکنڈ کا وقت جلد ہی ایک دوسرے چیلنجر نے توڑ دیا۔